@utmankhel.official: بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج پشاور میں ڈی ایس پی کی اپیل پر اتمان خیل نڑوال تڑون پاکستان کے قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جرگہ نور عالم خان، ایم این اے، اور پشاور میں ایک اتمان خیل لال زمین بھائی کے درمیان زمینی تنازع کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اتمان خیل نڑوال تڑون پاکستان قومی جرگہ کے صدر، تلاوت شاہ فخرِ پڑانگ، کی خصوصی کوششوں سے یہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں فریقین کے مؤقف کو سنا گیا اور معاملے کو باہمی مشاورت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پُرامن حل کی خصوصی اپیل اتمان خیل نڑوال تڑون پاکستان تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ معاملے کو صبر، برداشت، باہمی احترام اور گفت اورکے ذریعے پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کیا جائے اور جرگہ کے ذریعے مسئلے کے حل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ان شاء اللہ، آئندہ پانچ چھ دن میں اس معاملے میں مزید پیش رفت ہوگی۔ جرگہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس جرگہ کی کوششوں کو کامیاب فرمائے اور فریقین کے درمیان امن، اتفاق اور بھائی چارہ قائم فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔## #جرگہ #قومی #CityTasteTest #اتمانخیل #اتمانخیل @tilawat fakhry Pranghar