@shoaibashiq19: 🌹 دُعائے نصیرؔ 🌹 یا رب بہ محمد و علی و زہرا یا رب بہ حسین و حسن و آلِ عبا کز لطف برآ حاجتم در دو سرا بے منتِ خلق یا علی الا @Omer gujjar علیٰ اے رب! محمد ﷺ، جنابِ علی المرتضیٰؑ، جنابِ سیّدۂ کائنات فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے طفیل؛ اے رب! جنابِ حسینؓ و حسنؓ اور آلِ عبا، چادرِ پنجتنِ پاک کے صدقے میں، اپنے لطف و کرم سے میری دونوں جہانوں کی حاجتیں پوری فرما، مخلوق کی محتاجی کے بغیر۔ اے اُونچوں سے اُونچے! یا رب تُو چُناں کُن کہ پریشاں نہ شوم محتاجِ برادران و خویشاں نہ شوم چیزِ یکہ دہی، بدہ مرا از دَرِ خویش تا از دَرِ تو بَر دَرِ ایشاں نہ شوم یا رب! تُو ایسا معاملہ فرما کہ مجھے پریشانی نہ ہو، میں بھائیوں اور اپنوں کا محتاج نہ ہوں۔ مجھے جو چیز بھی دینا، اپنے ہی دروازے سے دینا، تاکہ تیرے دروازے سے مجھے اُن کے در پر نہ جانا پڑے۔ یا رب درِ خلق تکیہ گاہم نہ کُنی محتاجِ گدا و بادشاہ ہم نہ کُنی موئے سیاہم سپید کردی ز کرم با موئے سپید رُو سیاہم نہ کُنی یا رب! تُو مجھے خلقت کے دروازے کا سہارا لینے والا نہ بنانا، کسی گدا اور نہ کسی بادشاہ کا محتاج کرنا۔ تُو نے کرم سے میرے سیاہ بالوں کو سفید بالوں میں بدل دیا ہے، اب کسی آزمائش میں نہ ڈالنا، سفید بالوں میں کہیں میرا چہرہ کالا نہ کر دینا۔ یا رب ز قناعتِ تو تونگر گرداں از نورِ یقیں دلم منوّر گرداں روزئ منِ سوختۂ سرگرداں بے منتِ مخلوق میسّر گرداں اے رب! تُو مجھے قناعت کے خزانے دے کر غنی و بے نیاز کر دے، میرے دل کو یقین کے نور سے روشن فرما۔ میری روزی، جس کی تلاش میں یہ سوختہ و سرگرداں پھرتا ہے، مخلوق کا احسان لیے بغیر میسر فرما۔ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا... اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما۔ ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں۔ ہمارے گناہوں سے درگزر فرما، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا کارساز ہے۔ دُعائے نصیرؔ از: پیر سید نصیر الدین نصیرؔ گیلانیؒ 🤲 یا اللہ! ہمیں اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ #DuaENaseer #PirNaseerUddinNaseer #ChiraghEGolra #GolraSharif #Dua
(چراغ گولڑہ حضرت پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گیلانی رحمت اللہ علیہ) بہت اعلی شخصیت تھی آپکی علم کا خزانہ تھے آپ آپکی شخصیت ادب و حیا کا پیکر تھی سلسلہ چشتیہ کے روشن چراغ تھے کیا بات تھی آپکی اللہ کریم خواجگان چشت کے صدقے آپکے درجات بلند فرمائے اپ کی قبر مبارک پہ انوار و تجلیات کا نزول ھو آمین
2026-09-24 06:13:26
4
❤️۔بلوچ۔❤️ khan۔۔G.. :
آمین ثم آمین یا رب العالمین
2026-09-23 17:53:49
4
ghulamfarid :
آمین ثم آمین
2026-09-24 03:51:01
2
Murtaza :
🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین 🥰🥰🥰🥰🥰 آ مین ثم آمین