@siyahkhuwab: اگر زندگی میں کسی نے تمہیں میرے جیسا چاہا، تو آؤ لعنت بھیج دینا مجھ پر۔ اگر کسی نے تمہاری خاموشیوں کو بھی سمجھا، تمہاری ناراضی میں بھی تمہیں منایا، تمہاری ہر خامی کو قبول کر کے تمہیں بے حد چاہا، اور تمہیں کھونے کے خوف سے خود کو بارہا توڑا، تو پھر بے شک کہنا کہ میری محبت کم تھی۔ ورنہ یاد رکھنا!!! کچھ لوگ زندگی میں دوبارہ نہیں ملتے، اور کچھ محبتیں ختم نہیں ہوتیں بس انسان انہیں اپنے دل میں دفن کرکے جینا سیکھ لیتا ہے۔