@saniiawan56: صبر انسان کو یہ سکھا دیتا ہے کہ ہر چیز کو پانے کی ضد ضروری نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ، کچھ رشتے اور کچھ چاہتیں وقت کے ساتھ دل پر اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ پھر وہی چیز جو کبھی جان سے بھی زیادہ عزیز لگتی تھی، ایک دن دل سے اتر جاتی ہے۔ شاید صبر کا سب سے خوبصورت پہلو یہی ہے کہ یہ انسان کو اُن چیزوں سے بھی آزاد کر دیتا ہے جن کے بغیر کبھی زندگی ادھوری محسوس ہوتی تھی۔