@officialccppeshawar: سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا تھانہ پشتخرہ کا دورہ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ پشتخرہ میں ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کی اور سائلین کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ دیرینہ تنازعات کے حل پر فریقین، علاقہ مشران اور معززین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی سی پی او پشاور کا شکریہ ادا کیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ ڈی آر سیز کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا اور معاشرتی امن کے قیام میں مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ پولیس اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کے درمیان مضبوط رابطہ دشمنیوں کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ #peshawarpolice #drc #publicservice #peaceandjustice #kppolice