@usamakhan841: آج کوہاٹ یونیورسٹی میں امن کے حوالے سے ایک اہم واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور آئی ایس ایف کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد علاقے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے ساتھ ساتھ 27 ستمبر کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کے بارے میں آگاہی اور باہمی مشاورت تھا۔ اس موقع پر آئی ایس ایف کوہاٹ کے سینئر رہنما اور سابقہ چیئرمین اسامہ اورکزئی، سابقہ جنرل سیکرٹری عاقب شاہ، کیمپس صدر فضل مجید اور جنرل سیکرٹری شہزادہ سمیت دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن، اتحاد اور عوامی مسائل کے لیے اپنی آواز پرامن اور جمہوری انداز میں بلند کی جائے گی۔ 27 ستمبر کے حوالے سے بھی ساتھیوں کے درمیان مشاورت کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ امن ہمارا حق ہے، اتحاد ہماری طاقت ہے۔#plzunfrezemyaccount #plzviral🥺🥺🙏🙏foryoupage #plzviral #plzviral