@bismil600: عورت کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ محبت نہیں، مرد کا انتخاب ہوتا ہے۔ ایک مرد ایسا ہوگا جو تمہارے پاک دامن ہونے کے باوجود بھی تمہیں گندا ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔ تمہاری ہر نیکی میں عیب نکالے گا، تمہارے کردار پر ہر روز ایک نیا الزام لگائے گا، کیونکہ اس کی اپنی سوچ گندی ہوگی۔ اور دوسرا مرد ایسا ہوگا کہ دنیا تمہارے ماضی پر انگلی اٹھائے گی، لوگ تمہیں تمہارے داغ یاد دلائیں گے،لیکن وہ مرد تمہارے سامنے ڈھال بن کر کھڑا ہو جائے گا۔وہ کہے گا کہ تمہارا ماضی جو بھی تھا،اب تم صرف میری عزت ہو۔ اور وہ ایک اعلیٰ ظرف،با ضمیر انسان ہو گا جو ماضی کی غلطیوں کو نہیں پرکھے گا بلکہ مستقبل میں اسے وہ مقام دیگا جسکی وہ حقدار ہو،عیب تو سب میں موجود ہوتے ہیں لیکن عیبوں کو نمایاں نہ کرنا اصل محبت ہے لیکن فرق محبت کا نہیں،تربیت اور ظرف کا ہوتا ہے۔ اس لیے خوبصورت چہرہ نہیں، خوبصورت ظرف والا مرد چنو #drenijat #arydigital #durefishan #foryou #trending