@nawaiwafaq24.7: تھانہ اقبال مارکیٹ میں مبارک بیٹر کی بھتہ وصولیاں جاری ہیں کراچی تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں مبینہ طور پر گٹکا ماوا، ایرانی پٹرول اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق منصور نگر، چشتی نگر، رئیس امروہی اور بھاشانی سویٹس کے اطراف سمیت مختلف مقامات پر مبینہ طور پر گٹکا ماوا کی خرید و فروخت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسر، اویس، یاسین، ہیرا اور ثاقب سمیت بعض افراد کے نام مبینہ طور پر گٹکا ماوا کے کاروبار سے جوڑے جا رہے ہیں دوسری جانب علاقے میں ایرانی پٹرول کی مبینہ فروخت اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادیوں کے قریب آتش گیر مواد کی مبینہ ذخیرہ اندوزی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ علاقے میں مبارک اور مراد نامی افراد کی مبینہ طور پر ’’بیٹر‘‘ کے طور پر سرگرمیوں کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان افراد سے متعلق بعض دیگر دعوے بھی سامنے آئے ہیں شہریوں نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ گٹکا ماوا، ایرانی پٹرول اور دیگر مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، جبکہ پولیس کی مبینہ چشم پوشی یا سرپرستی سے متعلق شکایات کی بھی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سرگرمیاں واقعی جاری ہیں تو ان کے سدباب کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، تاکہ علاقے میں امن و امان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے