@allamaiqqbal: جوابِ شکوہ بانگِ درا ہر کوئی مستِ مئے ذوقِ تن آسانی ہے تم مسلماں ہو! یہ اندازِ مسلمانی ہے معانی: ذوقِ تن آسانی: آرام طلبی اور سستی کا شوق ۔ مطلب: تم میں سے ہر کوئی سہل انگار ہے اور محض عیش و آرام کی زندگی کا خواہاں ہے ۔ مجھے بتاوَ کہ تم جو مسلمان ہونے کے دعویدار ہو کیا مسلمانی کا یہی انداز ہے حیدری فقر ہے، نے دولتِ عثمانی ہے تم کو اسلاف سے کیا نسبت روحانی ہے معانی: حیدری فقر: حضرت علی کی سی دنیاوی لالچ سے بے نیازی ۔ دولتِ عثمانی: حضرت عثمان کا سا مال و دولت ۔ کیا نسبت روحانی ہے: یعنی کوئی روحانی تعلق نہیں ہے ۔ مطلب: دیکھا جائے تو نہ تمہاری طبعیت میں حضرت علی کا سا فقر اور درویشی ہے نا ہی حضرت عثمان جیسی امیرانہ شان و شوکت ہے ۔ اس صورت میں کیا اس امر کی جوابدہی کر سکو گے کہ اپنے اسلاف کے ساتھ تمہاری کیا روحانی نسبت ہے ۔ وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر معانی: مسلماں ہو کر: یعنی اسلام پر پوری طرح عمل کر کے ۔ تارکِ قرآن: قرآن چھوڑنے والا ۔ مطلب: جہاں تک تمہارے اسلاف کا تعلق تھا تو وہ بحیثیت مسلمان معزز و محترم رہے جب کہ تمہاری حالت یہ ہے کہ قرآنی تعلیمات ترک کر کے تم دنیا میں خوا ر اور رسوا ہو رہے ہو ۔ . . . Allama Iqbal Urdu Poetry SHayari Status Sad Urdu Shayari Whatsapp .. #allamaiqqbal #allamaiqbal #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #rekhtafoundation #rekhta #urdupoetry