@hb.agha786: مفتی تقی عثمانی صاحب نے قربِ قیامت کی چار علامات اور ان کے مقابلے میں ایک اہم نبوی نسخے کا ذکر کیا ہے: مال کی شدید محبت اور حرص: انسان مال کی ہوس میں اندھا ہو جائے گا اور اسی کے پیچھے بھاگے گا। خواہشاتِ نفس کی پیروی: حلال و حرام یا جائز و ناجائز کی پروا کیے بغیر صرف اپنی نفسانی خواہشات کو پورا کرنا। دنیا کو آخرت پر ترجیح: آخرت کے نفع و نقصان کو بھول کر صرف دنیاوی فائدے کو ترجیح دینا। اپنی رائے پر غرور و تکبر: ہر شخص کا خود کو عقلِ کل سمجھنا اور دوسروں کی بات سننے یا ماننے سے انکار کرنا। نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ (مفہوم)ایسے پرفتن دور میں عام لوگوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنی ذاتی اصلاح اور فکر میں لگ جانا۔ #اسلامی_بیان #اصلاحِ_نفس #hb786786 #مفتی۔تقی۔عثمانی۔صاحب #muftitaqiusmani @.