@noorzahra482: کرو گے تم بھی ایک دن ہم سے ملنے کی آرزو مگر پاؤ گے ہمیں کبھی خیالات میں کبھی سوالوں میں۔ وہ وقت بھی آئے گا جب بھیڑ میں تنہا کھڑے ہو کر تمہیں اچانک میری یاد آئے گی کسی گزرے ہوئے لمحے کی طرح میرا چہرہ آنکھوں کے سامنے آئے گا اور تم خود سے پوچھو گے کہ آخر وہ شخص کہاں گیا جو تمہاری ایک آواز پر اپنی دنیا چھوڑ دیا کرتا تھا۔ تم ڈھونڈو گے مجھے پُرانی باتوں کے درمیان ان ادھورے وعدوں میں جو وقت کی گرد میں کہیں دب گئے ان راستوں پر جہاں کبھی ہم ساتھ چلا کرتے تھے ان شاموں میں جہاں تمہاری خاموشی بھی مجھ سے بہت کچھ کہا کرتی تھی۔ کبھی کسی گیت میں میری آواز سنائی دے گی کبھی کسی خوشبو میں میرا وجود محسوس ہوگا کبھی تنہائی کے لمحوں میں… ان راستوں پر جہاں کبھی ہم ساتھ چلا کرتے تھے ان شاموں میں جہاں تمہاری خاموشی بھی مجھ سے بہت کچھ کہہ جاتی تھی۔ کبھی کسی گیت میں میری آواز سنائی دے گی کبھی کسی خوشبو میں میرا وجود محسوس ہوگا کبھی تنہائی کے لمحوں میں دل بے اختیار کہے گا کاش وہ آج بھی میرے پاس ہوتا۔ مگر میں وہاں نہیں ہوں گا میں تمہارے سامنے نہیں آؤں گا نہ کوئی دستک دوں گا نہ تمہیں پکاروں گا۔ میں صرف ایک یاد بن کر تمہارے اندر کہیں رہ جاؤں گا ایک ایسا سوال جس کا جواب تمہارے پاس نہیں ہوگا۔ تم چاہو گے کہ وقت پلٹ جائے وہی دن لوٹ آئیں وہی باتیں دوبارہ ہوں وہی شخص تمہیں پہلے کی طرح چاہے مگر وقت کسی کے لیے واپس نہیں آتا۔🥺💔