@almus_writes: یہ کس مقام پر آ گئے ہم دونوں، کہ اب ہم بات بھی نہیں کرتے۔ کبھی ایسا وقت تھا جب دن کا کوئی لمحہ آپ سے بات کیے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا، اور آج دن گزر جاتے ہیں، مگر ایک دوسرے کا حال پوچھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی۔ عجیب ہے نا، جن سے باتیں کبھی ختم نہیں ہوتی تھیں، اُنہی کے ساتھ اب خاموشی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ نہ کوئی جھگڑا یاد ہے، نہ کوئی آخری بات… بس آہستہ آہستہ فاصلے بڑھتے گئے اور ہم ایک دوسرے کی زندگی سے خاموشی سے نکلتے گئے۔ شاید کچھ رشتے ختم نہیں ہوتے، بس اُن میں بات کرنا ختم ہو جاتا ہے۔ 🥀🥹 . . . . . #foryoupage🥀❤️