@zaigham.ali.jutt: *لیبیا میں سمبڑیال کے نواحی علاقہ سائیاں والا کا نوجون اغوا کاروں کے تشدد سے جاں بحق* سمبڑیال کے نوجوان ارسلان کا اٹلی پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا، اہلخانہ کے مطابق رندھیر موڑ کے رہائشی ایجنٹ نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے کے عوض ارسلان کو اٹلی بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس نے بعد ازاں ارسلان کو لیبیا میں اغوا کاروں کے چنگل میں دے دیا۔ اغوا کاروں کو مختلف اوقات میں 16 لاکھ روپے تاوان بھی ادا کیا لیکن وہ بازیاب نہ ہو سکا آج اس کی میت آبائی علاقہ پہنچ گئی ہے ایک ماں کا لختِ جگر، ایک باپ کا سہارا بہتر مستقبل کی تلاش میں ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا مزید بتا رہے ہیں *سما ٹی وی* کے نمائندہ *شیخ منیب الرحمان* سے