@me._always: مجھے بے وجہ پکارا کرو، کوئی بہانہ نہ بنایا کرو بس کبھی دل میں میرا خیال آئے تو نام میرا دہرایا کرو۔ مجھے محبت ہے تمہاری آواز سے تمہاری آواز میں ایک عجیب سا سکون ہے جیسے تھکے ہوئے دل کو کسی شام کی ٹھنڈی ہوا مل جائے جیسے خاموش رات کو چاند کی روشنی مل جائے۔ تم جب مجھے آواز دیتے ہو تو دل اپنی ساری شکایتیں بھول جاتا ہے تمہارے چند لفظوں کی نرمی سے میرے اندر کا سارا شور سو جاتا ہے۔ کبھی یوں بھی ہو کہ تمہیں کوئی کام نہ ہو کہنے کو کوئی بات نہ ہو پھر بھی تم مجھے پکارو اور میں تمہاری آواز میں اپنے لیے چھپی ہوئی محبت تلاش کرتی رہوں۔ مجھے تمہاری باتوں کے معنی نہیں چاہیے مpجھے تو بس تمہاری آواز کا لمس چاہیے وہ لہجہ چاہیے جس میں میرا نام کچھ یوں سنائی دیتا ہے جیسے دنیا کے ہجوم میں کوئی صرف مجھے پہچان کر پکار رہا ہو۔ تمہاری آواز سن کر مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے فاصلے اپنی جگہ کھڑے ہوں مگر دلوں کے درمیان کوئی دوری باقی نہ رہی ہو۔ جیسے تم کہیں بہت دور ہو کر بھی میرے بالکل قریب آ گئے ہو۔ اس لیے کبھی کبھی بے وجہ پکار لیا کرو میرے نام کو اپنی آواز میں سجا لیا کرو کوئی سوال نہ کرنا، کوئی وجہ نہ بتانا بس چند لمحے میرے ساتھ بات کر لیا کرو۔ کیا خبر تمہارے چند لفظ میرے پورے دن کا سکون بن جائیں کیا خبر تمہاری ایک پکار میرے دل کی وہ اداسی مٹا دے جسے میں دنیا سے چھپا کر رکھتی ہوں۔ تم پکارو تو میں سن لوں گی تم خاموش رہو تو بھی تمہیں محسوس کروں گی مگر تمہاری آواز کا جو رشتہ میرے دل سے جڑ گیا ہے وہ کسی لفظ کا محتاج نہیں… بس کبھی بے وجہ پکار لیا کرو کیونکہ مجھے تمہاری آواز سے نہیں تمہاری آواز میں چھپی ہوئی اپنی محبت سے عشق ہے۔ #100kchallenge #fyp #veiwsproblem😭 #follower