@hazrat.umar.8844: 🌸 الحمدللہ رب العالمین 🌸 آج ایک مخلص دوست کی طرف سے 20 عدد تپائیاں تحفے میں موصول ہوئیں، جن پر طلبۂ کرام قرآنِ مجید کی تلاوت کریں گے۔ ہمیں ان تپائیوں کی واقعی ضرورت تھی، اس لیے جب ہم نے اپیل کی تو ہمارے اس دوست نے آگے بڑھ کر کہا کہ 20 تپائیاں میری طرف سے ہیں۔ آج یہ تپائیاں طلبۂ کرام میں تقسیم کی گئیں تو طلبہ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اپنے محسن کے لیے دل سے دعائیں کیں۔ ❤️ اللہ تعالیٰ ہمارے اس مخلص دوست کے اس خوبصورت تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲 قرآنِ مجید کے ساتھ جڑنے والی ہر خدمت، یقیناً صدقۂ جاریہ بن سکتی ہے۔ 🌹 #اللہ_پاک_ہم_سب_کے_گناہوں_کو_معاف_فرماۓ #پشتون_تاجیک_هزاره_ازبک_زنده_باد🇦🇫🦁❤️ #ویرل___________ویڈیوtik__tok #پیارے_اللہ_جی_ہر_مشکل_کو_آسان_کر_دے