@saniiawan56: عورت کو صرف عورت سمجھ کر اس کے دل سے مت کھیلنا وہ رب کی عطا کی ہوئی ایک ایسی امانت ہے جس کے ساتھ کیا گیا ہر سلوک ایک دن تمہارے سامنے کھڑا ہوگا۔ جس عورت نے تم پر اعتبار کیا اپنی عزت تمہارے ہاتھوں میں رکھی اپنے آنسو چھپا کر مسکراتی رہی تمہاری سختیوں کو خاموشی سے سہتی رہی اس کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھنا۔ کچھ آنسو زبان سے نہیں بہتے وہ سیدھے عرش تک پہنچتے ہیں؛ اور کچھ دل ایسے ٹوٹتے ہیں جن کی آواز دنیا نہیں سنتی مگر اللّٰہ سن لیتا ہے۔ یاد رکھو عورت کے دل کو توڑ کر صرف ایک انسان نہیں توڑا جاتا ایک امانت کی حرمت پامال ہوتی ہے۔ اس لیے کسی عورت کو اپنی طاقت کا نشانہ بنانے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ جس درد کو تم معمولی سمجھ کر اسے دے رہے ہو ممکن ہے وہی درد روزِ محشر تمہاری سب سے بڑی گواہی بن جائے۔ دنیا میں شاید وہ تمہیں معاف کر دے، خاموش ہو جائے تم سے دور چلی جائے؛ مگر رب کے ہاں کسی مظلوم کی آہ اور کسی ٹوٹے دل کا حساب ضائع نہیں ہوتا۔ عورت کی عزت کرنا صرف اخلاق نہیں یہ اس امانت کا حق ہے جو اللّٰہ نے تمہارے سپرد کی ہے۔ اور امانتوں کے بارے میں ایک دن سوال ضرور ہوگا۔