@urr_mahi_404: کبھی فرصت ملی تو لکھوں گی وہ تمام خوبصورت پل، جو میں نے سوچے ضرور تھے مگر کبھی جی نہیں پائی… وہ خواب جو آنکھوں میں سجائے تو بہت تھے، مگر حقیقت کی دہلیز تک کبھی نہ پہنچ سکے۔ وہ لمحے جنہیں دل نے جانے کتنی بار محسوس کیا، مگر زندگی نے انہیں جینے کا موقع ہی نہیں دیا۔ کچھ خواہشیں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں، بس خاموش ہو کر دل کے کسی کونے میں دفن ہو جاتی ہیں۔ کبھی فرصت ملی تو لکھوں گی اُن ادھورے خوابوں کا قصہ، اُن خاموش آنسوؤں کا حساب، اُن لوگوں کا ذکر جنہیں دل نے اپنا سمجھا مگر وقت نے اجنبی بنا دیا… اور اُن لمحوں کا بھی، جنہیں میں نے ہزار بار اپنے خیالوں میں جیا، مگر حقیقت میں ایک بار بھی نہ جی سکی۔ شاید تب لفظ کم پڑ جائیں، کیونکہ کچھ کہانیاں لکھی نہیں جاتیں… بس دل میں عمر بھر محسوس کی جاتی ہیں۔ 🥀