@asma_batool320: سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت اور جذباتی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک ڈچ خاتون حجاب میں نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے مطابق، خاتون نے اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کے والدین نے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ان کی حمایت جاری رکھی۔ ویڈیو میں خاتون کے والد اپنی بیٹی کا حجاب درست کرتے اور اسے خوبصورتی سے ترتیب دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو پر درج تحریر کے مطابق، والد عیسائی ہیں، تاہم وہ اپنی بیٹی کے اسلامی لباس اور حجاب کا احترام کرتے ہوئے اس کی مدد کرتے ہیں۔ خاتون نے اپنے والدین کو اپنی سب سے بڑی سپورٹ قرار دیتے ہوئے ان کے تعاون اور محبت پر اظہارِ تشکر کیا۔ یہ منظر والدین اور اولاد کے درمیان محبت، احترام اور باہمی تعاون کی خوبصورت مثال کے طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ⚠️ Disclaimer: This post is based on a video circulating on social media. The identity of the woman, her conversion story, and the family’s personal circumstances have not been independently verified by Social Asian. #SocialAsian #Hijab #RevertToIslam #Islam #DutchMuslim