@karwasuch11: تلخ حقیقت یہ ہے کہ وراثت میں ملی ہوئی آسائشیں انسان کی اپنی کامیابی نہیں ہوتیں۔ باپ دادا کی بنائی ہوئی دولت، جائیداد اور بڑی گاڑی پر اکڑنا آسان ہے، مگر اپنی محنت سے ایک معمولی چیز حاصل کرنا بھی بہت بڑی بات ہوتی ہے۔ اس لیے اُس شخص کو کبھی کم تر مت سمجھو جو سائیکل پر چل رہا ہے، کیونکہ ممکن ہے وہ اپنی زندگی کا ہر پہیہ اپنی محنت، پسینے اور قربانی سے گھما رہا ہو۔ دوسروں کی محنت پر کھڑے ہو کر لیکچر دینا آسان ہے، اپنے بل بوتے پر کھڑے ہونا اصل امتحان ہے۔ 🖤