@qaisar_abbas_kharal: 📢 تھانہ کوٹ وساوا کی حدود کا معاملہ — اہلیانِ علاقہ کا اہم مطالبہ اہلیانِ علاقہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تھانہ کوٹ وساوا کو انتظامی و عوامی سہولت کے پیشِ نظر تحصیل بھوآنہ کے دائرہ اختیار میں بحال کیا جائے تاکہ متعلقہ دیہات کے عوام کو پولیس اور قانونی امور کے لیے غیر ضروری سفری مشکلات اور اضافی اخراجات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مہر محمد امتیاز حسین جپہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور نے اپنے ویڈیو بیان میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ مواضعات کے فاصلے، سڑکوں کی صورتحال، عوامی آمدورفت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے لیے قریب اور قابلِ رسائی انتظامی حل اختیار کیا جائے۔ 📍 اہلیانِ علاقہ کا مطالبہ: تھانہ کوٹ وساوا کو تحصیل بھوآنہ کے انتظامی دائرہ اختیار میں بحال کیا جائے اور متعلقہ دیہات کے عوام کو درپیش مشکلات کا عملی حل نکالا جائے۔ 🎥 مہر محمد امتیاز حسین جپہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور کا تفصیلی ویڈیو بیان ملاحظہ فرمائیں۔ #تھانہ_کوٹ_وساوا #تحصیل_بھوآنہ #اہلیان_علاقہ #عوامی_مطالبہ #چنیوٹ @بھوانہ کی شہزادی @chiniot police @Adv Irfan Fatyana🇵🇰 @Assistant commissioner Bhowana @RPO FAISALABAD