@mkzubair8317: جوانی کی موت… ایک ایسا صدمہ جس نے مسافری اور دنیاوی مال دونوں سے دل اُچاٹ کر دیا۔ 🤲🏻 جمیع الرشید عمر میں ہم سے شاید کم تھا، لیکن اخلاق میں ایک بہترین نمونہ، کاروباری سوچ رکھنے والا، کمزوروں کا ہمدرد اور ہر مسافر کے لیے ایک اچھی سوچ رکھنے والا انسان تھا۔ یقین کریں، جب میں پاکستان میں تھا تو جمیع الرشید سے کوئی خاص تعلق نہیں تھا۔ لیکن جب سعودی عرب آیا تو ایک خوبصورت تعلق بن گیا۔ شاید اس لیے کہ وہ خود بھی مسافری کی حقیقت سمجھتا تھا۔ اس نے مجھے بہت حوصلہ دیا، کاروبار کے حوالے سے قیمتی مشورے دیے اور یہاں تک کہا: "جتنا مجھ سے ہو سکے گا، میں آپ کو سپورٹ کروں گا۔" یہ الفاظ آج بھی یاد آتے ہیں تو دل بھر آتا ہے۔ جب جمیع کی وفات کی خبر سنی تو ایسا لگا جیسے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہو۔ بہت پریشان ہوا، دل کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ایک ہنستا مسکراتا، جوان اور حوصلہ دینے والا انسان اتنی جلدی ہم سے جدا ہو گیا۔ آج اس کی بالکل جوانی میں موت کی خبر نے مسافری سے بھی دل اُچاٹ کر دیا ہے اور دنیاوی مال و دولت کی حقیقت بھی مزید سمجھ آ گئی ہے۔ انسان دنیا میں مال جمع کرنے آتا ہے، مگر آخرکار خالی ہاتھ ہی واپس جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جمیع الرشید مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور ان کے والدین، اہلِ خانہ اور تمام عزیزوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻🤲🏻 #foryoupage❤️❤️ #viral #viralvideo #foryoupage #trendingvideo @💥İřFªn ỤłłAh ŚĤªĤÏ💥 @Hashmat Sahar @Afsar Gulam @useramir zaman khan 444