میری تمام مومنین، عزاداروں اور مخلص دوستوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ خصوصاً دعا کیجیئے گا۔
اللہ تعالیٰ مولائے کائنات مولا علی علیہ السلام اور پاک بی بی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے صدقے اور محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے واسطے سے میری دعا قبول فرمائے، میری تمام مشکلات دور کرے اور مجھے گن شاٹ (گولی لگنے) کی وجہ سے ہونے والے اس شدید فالج سے معجزاتی اور مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
میں اپنے بستر سے آپ سب سے دعا کا طالب ہوں تاکہ میرا مولا مجھے اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا کرے اور میں اپنے مظلوم مولا حسین علیہ السلام کے غم، مجالس اور عزاداری میں ایک سچے عزادار کی طرح بھرپور طریقے سے شریک ہو سکوں۔
الہیٰ آمین۔ بجاہِ محمد و آلِ محمد۔