نمک کے ساتھ روٹی کھا کر سو جانا لیکن اپنوں کے سامنے کبھی ہاتھ مت پھیلانا کیونکہ اتنا وہ دیں گے نہیں جتنا جتلائیں گے خودداری کی روٹی اگر یہ سخت ہوتی ہے مگر اس کا ذائقہ سکون بخش ہوتا ہے بندے کے اگے ہاتھ پھیلانے سے انسان کا وقار گھٹتا ہے جبکہ خدا کے اگے ہاتھ پھیلانے سے انسان کا مقام بلند ہوتا ہے رب کی عطا میں کوئی طعنہ یا احسان نہیں ہوتا وہ بغیر مانگے بھی دیتا ہے اور مانگنے پر خوش ہوتا ہے دنیا والے تھوڑا سا دیکھ کر زندگی بھر جتاتے ہیں جبکہ اللہ تعالی سب کچھ دیکھ کر بھی پردہ پوشی فرماتا ہے اگر مانگنا ہی ہے تو اس سے مانگو جس کے خزانے کبھی ختم نہیں ہوتے