@_psycho581: بعض دفعہ ہم بہت عقل مند ہونے کے بعد بھی کئی جگہوں پہ اتنے بیوقوف بن جاتے ہیں کہ سمجھ نہیں پاتے کہ یہاں ہماری ہمارے جذبات اور ہماری محبت کی توہین کی جا رہی ہے ہم بس وہ سب برداشت کر کے بھی دوبارہ مسکراہٹ سجا کے اسی جگہ آکے کھڑے ہو جاتے ہیں اور دوبارہ وہی سب عمل کیا جاتا ہے ہمیں اتنا اندر ہی اندر توڑا جاتا ہے ہمارے خالص ہونے پہ بھی بار بار ہمیں ذلیل کیا جاتا ہے ہمیں اس قدر اپنی نظر میں گرایا جاتا ہے کہ ایک دن ان سب چیزوں پہ صبر کر کے خود کو ویسا ماننے لگ جاتے ہیں اور خود کو مختصر کر لیتے ہیں کہنے والا یہ نہیں دیکھتا کہ ہم اپنی باتوں سے کہیں اپنے لئے وہ چاہت وہ خلوص سے بھرے جذبات ختم تو نہیں کر رہے بار بار اسے وہی اذیت دے کے نہیں بلکہ لوگ اپنی انا کو مطمئن کرنے کیلئے سامنے والے کی ذات کی دھجیاں اڑا رہے ہوتے ہیں اور سامنے والا ہر دفعہ نارمل ہو کر چہرے پہ مسکراہٹ سجا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کر پاتا وہ تھک جاتا ہے ایک ہی طرح سے اپنی محبت کا یقین دلاتے دلاتے اسے آزمایا نہیں توڑ دیا جاتا ہے اور ایک وقت آتا ہے وہ ہر جذبے سے خود کو خالی محسوس کرتا ہے کاش بولنے والے یہ سمجھ جائیں کہ الفاظ ہر رشتے میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں عمل سے انسان بعد میں گزرتا پہلے تو یہی زبان یہی الفاظ ہوتے ہیں جو آپکی ہنسی اور رونے کا سبب بنتے ہیں۔ #poetry #darenijat