@zubi_writtes: تقدیر کے لکھنے پہ اتنا شکوہ نہ کیا کر اے ابنِ آدم، 🤲🥀تو اتنا عقلمند نہیں کہ خدا کے ارادے سمجھ سکے۔ کبھی ہم کسی چیز کے لیے بے حد دعائیں کرتے ہیں، راتوں کو جاگتے ہیں، دل سے امید لگاتے ہیں… مگر پھر بھی وہ چیز ہمیں نہیں ملتی۔ اُس وقت دل ٹوٹتا ہے اور انسان سوچتا ہے کہ آخر میری دعا کیوں قبول نہیں ہوئی؟ مگر شاید ہم صرف اپنی خواہش دیکھ رہے ہوتے ہیں، اور ہمارا رب وہ دیکھ رہا ہوتا ہے جو ہماری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں۔ کچھ راستے اس لیے بند ہوتے ہیں کہ آگے کوئی بہتر راستہ ہمارا منتظر ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اس لیے بچھڑ جاتے ہیں کہ اُن کا ساتھ ہمارے حق میں نہیں ہوتا۔ اس لیے ہر نامکمل خواہش پر شکوہ نہ کیا کرو… ہو سکتا ہے جس چیز کے نہ ملنے پر آج آنکھیں نم ہیں، کل اسی فیصلے پر دل سے کہنا پڑے: 🤲💔یا اللہ! تیرا فیصلہ واقعی میرے لیے بہتر تھا۔ #foryou #fyp #viralvideo #deeplines #millionviews