زندگی نے اگر کبھی مجھے ایک موقع دیا کہ میں اپنی کہانی خود لکھ سکوں تو میں تمہیں اپنے نصیب میں لکھوں گا، میں بس ایک دفعہ وہ خوش قسمتی محسوس کرنا چاہوں گا جو تمہیں پا کر مجھے محسوس ہو گی، میں زندگی کو ایک دفعہ تمہارے ساتھ محسوس کرنا چاہوں گا، تمہارے ساتھ بیٹھ کر اپنے غموں پر رونا چاہوں گا، اور ان خوشیوں کو پھر سے جیوں گا جو تمہارے غم کی نظر ہو گئی، ان لمحوں کو زندہ کروں گا جو تمہارے ہجر میں مار دیے، تمہارا ساتھ میرے لیے محض ایک شخص کا ساتھ نہیں بلکہ پوری کائنات کا ساتھ ہو گا، میں اجل کے آنے تک اس دن، اس موقع کا انتظار کروں گا