@fsdtv41: کینال روڈ پر لائلپور گیلریا کے سامنے تیز رفتار کار نہر میں جاگری فیصل آباد: لائلپور گیلریا کے بالکل سامنے کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ہونڈا سٹی کار بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی اور نہر میں جاگری۔ حادثے کے بعد ڈرائیور خود گاڑی سے باہر نکل آیا، جسے معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر #Rescue1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی دیر کی کوششوں کے بعد گاڑی کو نہر سے باہر نکال لیا۔ حادثے کے نتیجے میں کھمبا بھی گر گیا، جبکہ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر FDA-549 ہے۔ #Faisalabad #CanalRoad #RoadAccident #Rescue1122