@faiz.rasool6356: لاہور کا وہ چنگڑ جسے قدرت امریکہ لے آئی۔۔۔ سڑکوں پر کوڑا چننے والے نوجوان کی زندگی کی کہانی محمد صابر کا تعلق لاہور کے ایک ایسے چنگڑ خاندان سے تھا جو جھگی میں رہتا تھا اور اس خاندان کے تمام افراد، بشمول عورتیں اور بچے، سڑکوں اور کوڑے کے ڈھیروں سے اپنی روزی روٹی تلاش کرتے تھے۔ بچپن کے ان دنوں میں صابر کو کوڑے سے ملنے والے اخبارات اور کتابیں پڑھنے کا شوق لگ گیا۔ اسے بچپن سے ہی کتابیں اچھی لگتی تھیں۔ کچھ عرصے بعد صابر نے ماں سے ضد کرکے ایک سرکاری اسکول میں داخلہ لے لیا۔ اسے اسکول میں چنگڑ اور مصلی کہہ کر پکارا جاتا، ہر کوئی اس کا مذاق اڑاتا، مگر صابر اپنی دھن میں لگا رہا۔ اس کی روٹین تھی کہ صبح پانچ بجے اٹھ کر سڑکوں پر کوڑا چننے چلا جاتا۔ 8 بجے واپس آکر کوڑا گھر میں رکھتا اور بستہ اٹھا کر اسکول چلا جاتا۔ پھر ظہر کے بعد گھر واپس آکر کھانا کھاتا، دوبارہ کوڑا چننے چلا جاتا اور رات کو ہوم ورک کرتا تھا۔ اس کی اس روٹین نے گھر کی مجموعی کمائی پر اثر نہ ڈالا، اس لیے اس کی تعلیم پر کسی کو اعتراض نہ تھا۔ پھر صابر نے آٹھویں کلاس کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کرکے سب کو حیران کردیا اور اسے وظیفہ بھی ملا۔ میٹرک کا امتحان بھی صابر نے اچھے نمبروں سے پاس کیا تو اس کا رہن سہن بدلنے لگا۔ تب تک وہ کوڑا چننے کا کام کر رہا تھا۔ لیکن ایک روز صابر کی ماں، جو کسی کوٹھی میں کام کرتی تھی، ردی کتابوں کی ایک گٹھڑی گھر لے آئی کہ اگلے روز اسے ردی میں بیچے گی۔ مگر صابر کو ان کتابوں میں چارلس ڈکنز کا مشہور زمانہ ناول ’دی گریٹ ایکسپیکٹیشنز‘ مل گیا۔ اس نے اسے پڑھنا شروع کیا تو اس کی زندگی ہی بدل گئی۔ اب صابر نے کوڑا چننا چھوڑ کر گھروں میں اخبار پھینکنا شروع کردیے اور بازار میں چل پھر کر چیزیں بیچنے لگا۔ لیکن اس دوران وہ ہر قسم کی تعلیمی تقریبات اور سیمینارز میں بھی شرکت کرتا رہا، جبکہ اس نے تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ایف اے بھی اچھے نمبروں سے پاس کی تو کسی سیمینار میں اس کی ملاقات ایک امریکی خاتون سے ہوگئی جو لاہور میں امریکی سفارتخانے میں کام کرتی تھی۔ یہ خاتون صابر کی کہانی سن کر بہت متاثر ہوئی اور اس نے صابر کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس نے صابر کو ایک اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں بتایا جس کی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ قریب تھی۔ صابر نے اپنی درخواست جمع کروا دی اور اس خاتون نے خود صابر کا لیٹر آف ریکمنڈیشن بھی لکھ دیا۔ یہ صابر کی زندگی کا ایک انقلابی دن تھا۔ پورے پاکستان سے منتخب ہونے والے 15 طلبہ و طالبات میں صابر کا نام بھی آگیا۔ کچھ رقم گھر والوں سے لے کر اور کچھ اس نیک دل امریکی خاتون کی مالی مدد سے صابر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ 2014 کی بات ہے۔ اس وقت اوباما کی الیکشن کمپین چل رہی تھی۔ صابر نے اپنی اسکالرشپ کی شرائط کے تحت خوب دل لگا کر کام کیا۔ وہ ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے پروگرام کا حصہ بنتا گیا۔ یہ حکومتی پروگرام لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے والے تھے۔ سب سے مزیدار اور حیران کن بات یہ ہے کہ صابر آج بھی امریکہ میں جدوجہد کر رہا ہے۔ ہر اہم پروگرام میں اسے ویلکم کیا جاتا ہے۔ وہ پیسے بھی کما رہا ہے، لیکن دوسروں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے اگر اسے پروگرام کی شرائط کے تحت امریکہ کی سڑکوں سے کوڑا چننا پڑے یا کوئی اور ایسا کام کرنا پڑے تو وہ بالکل شرمندہ نہیں ہوتا بلکہ شوق سے سب کام کرتا ہے۔ صابر کا کہنا ہے کہ ٹھیک ہے، میں یہاں آکر ارب پتی نہیں بن سکا، لیکن مجھے اطمینان اور خوشی ہے کہ میں نے کامیابی حاصل کی ہے اور میں لاکھوں نوجوانوں کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہوں۔ ہماری دعا ہے اللہ کریم صابر کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب و کامران کرے۔ آمین۔ #SuccessStory #SuccessMindset #Pakistan Disclaimer: This content is shared for inspirational, educational, and public awareness purposes. The story and biographical details presented above are based on the information provided and have not been independently verified by us. Some details may reflect personal recollections or narrative accounts. This content is intended solely for informational and inspirational purposes.

Faiz Rasool
Faiz Rasool
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 24 September 2026 12:24:39 GMT
227188
3477
61
165

Music

Download

Comments

rana.sajidjamil.r
Rana Sajid jamil :
Nice story
2026-09-26 05:52:30
0
jhelum_85
smile 🥰🥰🥰🥰 :
well done 💯
2026-09-24 15:58:03
9
unbaised
On The WaY :
changer nahee yeah wo inssan hai Jo appn mehmT say agye giya kissi k lye bi changar laffz istamal karn acha nahee
2026-09-25 12:09:01
4
jut6044389
3️⃣1️⃣8️⃣6️⃣0️⃣4️⃣4️⃣3️⃣8️⃣9️⃣ :
اے گل تینوں صابر آپ دسی اے
2026-09-25 08:39:02
0
bewaf.donya3
bewaf donya :
mara Allah jesa day usa ki marzi usa ki raza Mai razi sukhar h Allah pak ka 🥰
2026-09-25 02:12:22
6
noor.tasawar.t..k
Noor Tasawar T .k :
MashAllah Ameen
2026-09-25 02:00:12
3
user1415277174910
khan :
10 sal purani story
2026-09-25 14:37:55
1
ayeshabutt2779
Alone but happy :
Mashallah Allah pak or kamiyab kry ameen
2026-09-25 12:34:18
2
masoombacha910
Masoom Bacha :
love you bro amazing story ❤️
2026-09-24 15:12:02
2
waseemgujjar55555
Wali gujjar :
mola dy rang
2026-09-24 18:23:03
2
fayyaz.09876543
Fayyaz :
ماشاءاللہ بہت خوب جناب
2026-09-24 14:42:22
2
tik_tok_user_x93
🤡TIK_TOK_USER🤡 :
mashallah ❤️
2026-09-24 13:31:13
3
noshibutt17
SS :
mash ALLAH
2026-09-24 17:56:30
1
donasad25
Mohammad Aslam khan :
ameen summa ameen
2026-09-24 20:05:28
1
miqbalmiqbal263
Engineer Muhammad Iqbal Tarar :
good
2026-09-25 04:23:23
1
musfira.princes3
Musfira princes🥰 :
Ameen
2026-09-24 16:02:49
1
usman123a7
usman123a7 :
2026-09-25 06:15:29
0
sialkotii.mnda
SIALKOTii MنNDA🇪🇸 :
Mashallah
2026-09-24 18:22:35
1
sahan.hashmi
Sahan Hashmi :
2026-09-24 19:05:08
1
mano651649
Sumaira :
Mashallah
2026-09-25 22:12:00
0
nabaumair07
naba umair :
2026-09-26 08:34:22
0
arshad.ch0825
Arshad Ch :
Mashallah
2026-09-26 12:44:07
0
maryamsialkoti76
𝐌𝐚𝐫𝐲𝐚𝐦 𝐒𝐢𝐚𝐥𝐤𝐨𝐭𝐢 :
khuda sab ka ak ha
2026-09-26 06:25:31
0
mamksjeje
moiz :
2026-09-26 06:20:58
0
naxeer_66
naxeer_66 :
Stay blessed 🤲
2026-09-25 22:16:07
0
To see more videos from user @faiz.rasool6356, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About