@alia4446: چال میں بادشاہی، مزاج میں فقیری کمال یہ نہیں کہ تمہارے پاس کتنی دولت ہے، کتنا بڑا عہدہ ہے... کمال یہ ہے کہ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود تمہاری چال نہ بدلے، تمہاری بات نہ بدلے۔ چال میں اب بھی وہی شان ہو، کہ دیکھنے والا کہے یہ کوئی بادشاہ گزر رہا ہے۔ گفتگو میں وہی خوبصورتی اور وقار ہو۔ مگر جب کوئی تمہارے مزاج کو قریب سے دیکھے، تو کہے یار یہ تو بڑا سادہ ہے، دل میں پیار ہے، محبت ہے، ہر کسی کو عزت دیتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے اسے دنیا کی رنگینیوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں، بس اپنے حال میں مست ایک فقیر ہے، ایک ملنگ ہے۔ یہی تو اصل جینا ہے۔#humanity #humble #fyp #trending #trending