@muzo580: مجھے لگتا تھا میں کبھی تھک نہیں سکتی، پتہ نہیں کیوں تھک گئی ہوں۔ لوگوں سے، حالات سے، اپنے اندر تک موجود احساسات سے، لا حاصل امیدوں سے، ہر منافق، مطلبی رشتوں سے، ہر بار ٹوٹتے اعتبار سے، میں ویسے نہیں رہی، جیسے پہلے تھی۔۔ اب میں کسی سے ناراض نہیں ہوتی۔ نہ کوئی شکوہ کرتی ہوں، سب خاموشی سے ان کی باتیں سنتی ہوں اور ہممم ہاں میں جواب دیتی رہتی ہوں۔۔ انسان کو کوئی چیز اتنا نہیں بدل سکتی، جتنا اس کے دل پر گزری ہوئی تکلیفیں اسے بدل دیتی ہیں۔ اور تکلیفیں بھی وہ جو اس نے تنہا جھیلی ہوں۔۔ دل مرمت نہیں ہوتا، جذبات رفو نہیں ہوتے، زخم وقت کے ساتھ مدھم تو ہو جاتے ہیں، مگر مٹتے کبھی نہیں۔ یہی تو زندگی کی اصل کہانی ہے، کہ انسان مسکراہٹ اوڑھ کر بھی اندر سے خالی ہی رہتا ہے۔ #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp