@abbasidigitalnews7: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16-بی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، مزاحمت پر فائرنگ سے فنگشنل لیگ رہنما جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مایان الیکٹرانکس کی دکان پر 3 مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سعید نواز سلیم جٹ موقع پر شہید جبکہ حجام منیر شدید زخمی ہوگیا۔ مشتعل شہریوں نے ایک ڈاکو ابراہیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ: حمیر یاسین، کراچی | عباسی ڈیجیٹل نیوز - عوام کی آواز، لاڑکانہ سندھ #Karachi #ShahLatifTown #BreakingNews #SaeedNawaz #StreetCrime