@sagittarius_4523: حسن کا کیا تعلق محبت سے حسن کا محبت سے کوئی رشتہ نہیں، یہ تو دل کے سودے ہیں۔ محبت کرنے والی آنکھ کو تو سانولا رنگ بھی چاند سا روشن لگتا ہے۔ اصل خوبصورتی چہرے کی رنگت میں نہیں، دل کے اخلاص اور روح کے اُجالے میں ہوتی ہے۔ جب کوئی دل میں بس جائے تو اُس کا سانولا پن بھی نگاہوں کو خیره کر دیتا ہے، اور زمانے کے بنائے ہوئے حُسن کے معیار ہے معنی ہو جاتے ہیں۔ محبت تو اُس دیوانگی کا نام ہے جہاں عیب بھی ہنر نظر آنے لگتے ہیں، کیونکہ عاشق کے لیے تو اُس کا محبوب ہی کائنات کی سب سے حسین تخلیق ہوتا ہے۔