@me._always: جس نے جانا ہو، اُسے آواز دے کر روکا نہیں کرتے جو دل سے نکل جائے، اُسے دعاؤں میں بھی مانگا نہیں کرتے۔ محبت اپنی جگہ، مگر خودداری بھی ضروری ہے ہر شخص کے سامنے اپنے دل کو یوں کھولا نہیں کرتے۔ جو تمہاری خاموشی نہ سمجھ سکا اُسے لفظوں میں اپنے درد کا ترجمہ نہیں دیا کرتے۔ کچھ رشتے وقت کی دہلیز پر خود ہی مر جاتے ہیں اُن کے ملبے کو عمر بھر سینے سے لگایا نہیں کرتے۔ جو ایک بار تمہیں تنہا چھوڑ کر چل پڑا اُس کے قدموں کی آہٹ پر پھر دروازے کھولا نہیں کرتے۔ ہم نے سیکھا ہے بچھڑنے والوں سے یہ ہنر ہر جانے والے کے لیے خود کو توڑا نہیں کرتے۔ محبت میں جھکنا خوب ہے، مگر وہاں تک جہاں عزتِ نفس کا جنازہ نہ نکلنے لگے۔ جو تمہیں کھونے کے بعد بھی پلٹ کر نہ دیکھے اُس کے لیے آنکھوں کو عمر بھر نم رکھا نہیں کرتے۔ جس نے جانا ہو، اُسے جانے دیا کرو ہر رخصت ہوتے شخص کے آگے سر جھکایا نہیں کرتے نمازِ جنازہ میں رکوع و سجود نہیں ہوتے سو محبت میں بھی ہر جانے والے کے آگے اپنے آپ کو یوں دفن کیا نہیں کرتے۔ #1millionaudition #unfreezedmyaccount #fyppage #growthmyaccount