@bezuban_dard: وہ لمحہ کتنا خوفناک ہوتا ہے جب دل کا بوجھ حد سے بڑھ جائے سانسیں گلے میں اٹکنے لگیں اور جسم اپنے ہی خوف کی شدت سے کانپنے لگے اپنے ہی وجود میں قید ہو کر رہ جانا اور اپنی ہی بکھرتی ہوئی سانسوں کو سنبھالنے کی ناکام کوشش کرنا ایک ایسی اذیت ہے جسے صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس آتش فشاں سے گزرا ہو دنیا اپنی رفتار سے چلتی رہتی ہے لوگ مسکراتے گزرتے رہتے ہیں اور انسان اپنی ہی چھاتی پر رکھے اس ان دیکھے پتھر تلے دبا خاموشی سے دم توڑتا رہتا ہے اور اس المیے پر تعزیت کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوتا #LIVEIncentiveProgram #MyLIVEJourney #PaidPartnership