@ammar_khan030: نہ تیرا قرب نہ بادہ ھے ، کیا کیا جائے ؟ پھر آج دُکھ بھی زیادہ ھے کیا کیا جائے ہمیں بھی ، عرضِ تمنا کا ڈھب نہیں آتا مزاجِ یار بھی سادہ ھے ، کیا کیا جائے؟ کچھ اپنےدوست بھی ترکش بدوش پھرتے ہیں کچھ اپنا دل بھی کشادہ ھے، کیا کیا جائے ؟ وہ مہرباں ھےمگر دل کی حرص بھی کم ھو طلب کرم سے زیادہ ھے ، کیا کیا جائے ؟ نہ اس سے ترکِ تعلق کی بات کر پائیں نہ ہمدمی کا ارادہ ھے ، کیا کیا جائے ؟ سلوکِ یار سے دل ڈوبنے لگا ھے ، فراز مگر یہ محفلِ اعداء ھے، کیا کیا جائے؟ *(احمد فراز) #foryou #repost