@nawaiwafaq24.7: کراچی مددگار 15 درخشاں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کی چوری شدہ کار ٹریکر کی مدد سے برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مددگار 15 درخشاں کو چوری شدہ کار کی لوکیشن محمودآباد میں موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کالر سے اہم معلومات حاصل کیں۔ کالر نے بتایا کہ اس کی کرولا کار نمبر GS-6155 چوری ہوئی تھی، جس کی لوکیشن محمودآباد ظاہر ہو رہی تھی۔ مددگار 15 درخشاں نے تھانہ پولیس کے ہمراہ کالر کی نشاندہی اور ٹریکر لوکیشن کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ کار بحفاظت برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کار کی برآمدگی پر شہری نے مددگار 15 درخشاں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔