@umarkabirian: میں نے آج ڈرا کھولی تھی میڈیسن کو ڈھونڈنے کیلئے جسکی مجھے ضرورت تھی۔ مگر مجھے وہ میڈیسن ہی بھول گئی،جب ڈرا میں وہ تھرمامیٹر نظر آیا جو محمد عمر کیلئے اسکے آخری دنوں میں استعمال کیا تھا۔ وہ تھرمامیٹر ہاتھ میں آتے ہی مجھے بھول گیا کہ میں نے یہ ڈرا کیوں کھولی تھی۔ میں نے تھرمامیٹر آن کیا تو اس میں 104 درج تھا۔ 104 وہ آخری بخار،جو اترتا ہی نہیں تھا۔ 104،105 پٹیاں کرتے کرتے میرے ہاتھ شل ہو جاتے تھے۔ اسکا تکیہ بھیگ جاتا تھا،اسکا بستر بھیگ جاتا تھا،اور پھر میرا بچہ سردی سے کانپنے لگتا تھا۔ "سردی لگ رہی ہے" اور میں کہتی تھی "میرے بچے،میں آپکو یہ تکلیف نہیں دینا چاہتی۔مگر بخار نہیں اتر رہا نا آپکا،اسلیے یہ ضروری ہے۔" سردی سے اسکے دانت بجنے لگتے تھے۔ پھر میں اسکے اوپر کمبل ڈال دیتی تھی۔ وہ سر تک کمبل اوڑھنا چاہتا تھا اور میں کہتی نہیں بیٹے،بس ٹانگوں پر ڈال لو،پورے جسم پر ڈالو گے تو بخار اور تیز ہو جائے گا۔ میں کس قدر بے بس ماں تھی، میرا بچہ مجھ سے بھی زیادہ بے بس تھا۔ وہ صرف اس بات پر کچھ مطمئن ہو جاتا تھا کہ پٹیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔ حالانکہ میں ایک چھوٹا سا ٹاول اسکے سر پر مستقل رکھتی تھی،اسلیے کہ اسکا سر کچھ ٹھنڈا رہے۔ پھر وہ کانپتا رہتا اور اسی تکلیف میں سو جاتا۔ کہتے ہیں نا نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے۔ وہ جب میری طرف دیکھتا تھا نا تو اسکی آنکھوں میں مجھے ایسی بے بسی نظر آتی تھی کہ میرا دل کانپ جاتا اور آج جب میں اسکی وہ آنکھیں یاد کرتی ہوں، تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہ وہ محمد عمر تھا جب یہ پیدا ہوا تھا تو میں اسے رونے نہیں دیتی تھی۔ اسکی ٹانگوں پر مالش کرتی تو وہ خوش ہو کر ہنسنے لگتا تھا اور رونا بھول جاتا تھا۔ یہ وہ محمد عمر تھا، جسکے پیدا ہونے کے بعد میں راتوں کو اٹھ اٹھ کر اسکی شکل دیکھتی تھی،اسکاچہرہ تکتی تھی۔ اسے اپنے ساتھ ایسے چھپا کر سوتی تھی جیسے کوئی مجھ سے اسے چھین کر لے جائے گا۔ مجھے وہم سا رہتا تھا کہ کہیں بلی اسے لے نہ جائے۔ یہ وہ محمد عمر تھا جسے میں نے جھولے میں نہیں ڈالا۔ اسکی ذرا سی جنبش پر فوراً اسے تھپکی دیتی اور سلا دیتی تھی۔ یہ وہ محمد عمر تھا جسکا سر بنانے کیلئے میں نے اسے کبھی اذیت نہیں دی۔ بس سیدھا لٹاتی،کبھی کروٹ پر،کبھی تکیے پر، میں نے اس پر کبھی ٹوٹکے نہیں آزمائے۔ یہ وہ محمد عمر تھا جسکے پاؤں سے میں جوتا اترنے نہیں دیتی تھی۔ جب وہ سونے کیلئے لیٹتا تھا تو اسکے جوتے اتار کر نیچے نہیں رکھتی تھی اپنی سائیڈ ٹیبل پر رکھتی تھی۔ مجھے اسکے جوتے بھی عزیز تھے۔ یہ وہ محمد عمر تھا جسے میں مٹی میں نہیں کھیلنے دیتی تھی۔ اور آج وہی محمد عمر مٹی اوڑھ کر سو رہا ہے۔ میرے بچے میں وہ بند و نسا کے رشتے تیری تربت کے سراہنے ہی توڑ آئی ھوں میں جو کہتی تھی مٹی سے نا کھیلا کرنا تم کو مٹی کے ڈھیر میں ہی چھوڑ آئی ھوں۔ 💔 اور میری سب سے بڑی بے بسی یہی تھی کہ اس وقت میرا بچہ میری طرف دیکھتا تھا، اور میں اسکی آنکھوں میں وہ سوال پڑھ لیتی تھی جو وہ اپنے درد کے باوجود لفظوں میں نہیں کہہ پاتا تھا۔ مما جانی یہ تکلیف کب ختم ہوگی؟ میں اسکی آنکھوں میں دیکھتی تھی میں چاہتی تھی اسکے درد کو اپنے ہاتھوں سے چھین لوں اسکا بخار اپنے جسم میں لے لوں اسکے کانپتے ہوئے جسم کی ہر کپکپاہٹ اپنے اندر اتار لوں اسکی ہر تکلیف کے بدلے اپنی پوری زندگی دے دوں۔ مگر ماں ہونے کے باوجود میں اپنے بچے کے درد کے سامنے بے بس تھی جسکے پاؤں میں کانٹا چبھنے کا خیال بھی مجھے ڈرا دیتا تھا، اسکے پورے جسم کو درد سہتے دیکھنا پڑا۔ جسکی ذرا سی چھینک پر میں کئی کئی کپڑے پہنا دیتی تھی، اسے آخری دنوں میں بخار سے کانپتے دیکھتی رہی۔ جسکے جوتے بھی میں اپنے پاس سنبھال کر رکھتی تھی، آج اسکے قدم ہی اس دنیا سے بہت دور جا چکے ہیں۔ جس بچے کو میں راتوں کو اپنے سینے سے لگا کر اس خوف سے سلاتی تھی کہ کہیں کوئی اسے مجھ سے چھین نہ لے آج اسے مجھ سے کوئی نہیں چھین کر لے گیا میں خود اسے اپنی آنکھوں کے سامنے مٹی کے حوالے کر آئی۔ محمد عمر تمہارے سر پر رکھے اس چھوٹے سے ٹاول میں میری محبت تھی۔ تمہیں کمبل اوڑھاتے ہوئے میرے ہاتھ کانپتے تھے۔ تمہیں کانپتا دیکھ کر میرا دل بھی کانپتا تھا۔ اور جب تم درد میں میری طرف دیکھتے تھے نا میرا دل چاہتا تھا میں تمہیں اپنے اندر چھپا لوں، بالکل ویسے ہی جیسے تمہیں پیدا ہونے کے بعد اپنے ساتھ چھپا کر سوتی تھی۔ کاش اس دن بھی میں ایسا کر سکتی۔ میں تمہیں اپنے سینے میں چھپا لیتی۔ دنیا کا کوئی درد تم تک نہ پہنچتا۔ کاش تمہارا ہر درد میرے حصے میں آ جاتا۔ لیکن ماؤں کی سب سے بڑی بے بسی یہی ہے وہ اپنے بچوں کیلئے ہر چیز کر سکتی ہیں، مگر موت سے اپنے بچے کونہیں بچا سکتی میرے بچے میں آج بھی اسی جگہ کھڑی ہوں جہاں تمہاری آخری تکلیف کے سامنے بے بس تھی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت تم میری آنکھوں کے سامنے تھے اب میری آنکھوں کے آنسوؤں میں۔ کاش میں تمہارا درد اپنے حصے میں لے سکتی 💔💔
Meri tu ankoon may ansu aa gay Allah apko sabr day sister Ameen
2026-09-25 13:08:27
1
Umm E Safwan❤️ :
Ufffffffffffff apki post parh k mujhe apna bhai yad agya jis ko akhri dino m 104-105 bukhar tha or m thrmametr m chck kr k usko km btati thi or bahr ja k buhut roti thi wo bhi bebas ankhon se dekhta tha hmari taraf lekn hm kuch b nhi kr skty thy🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹🥹Allah pak apko sabar de sis or jannat ka zariyya bany ap k liye apka beta😔
2026-09-25 12:16:12
2
Nida Shaheen :
Allah Allah ufff I can't imagine ur pain,may Almighty ease your pain.i lost my brother last month still cannot get over it it hurts.this pain is unbearable
2026-09-25 12:24:57
0
shifa :
Meri beti ko 106 fever tha pora thermometer bhar gya tha red line say mujh p Kiya beeti hogi socho wo mujhy choor gai 10 months ki
2026-09-25 13:16:40
7
zaino :
میں رو رہی ہوں جب سے یہ پوسٹ دیکھی ہے۔۔ میرے بچے کی بھی ایسی ہی حالت تھی۔۔ چودہ سال بعد اللہ نے میری گود میں بیٹا دیا اور پھر سات ماہ کا ہو کر وہ واپس اللہ کے ہاں چلا گیا ۔۔😭😭
ماں صدقے جائے۔۔ 😭
2026-09-25 14:47:17
26
Muhammad hamdan :
uff no word explain my situation Allah pak ap ko sabr da
2026-09-25 12:15:46
0
Ayyan Malak :
l lost my 1.3 year old son he had 104 fever at the last days of his life
mery ansu ni ruk rahy MN jesy jesy iss post ko parha mujhy apna beta or USS k wo last days yaad ay u mehsoos hua k MN abhi ussi kefiat s guzar rahi hu
Allah her Kisi ke olaad ko mehfooz rakhy
2026-09-26 05:26:36
2
Arham Atif :
sub k comment perh k or is video ko dekh k soch Rahi hun k Kya likhoun Jo in sub bacho ki maa ko tasali dy saky laikin koi lafzon nahi Mila bus Dua hi hai Meri taraf Sy ...Allah sub ko sabr or behtreen ajar dy ameen
2026-09-25 17:43:17
13
umme Muhammad :
me ne bhi aese hi apne bete KO tarapty Dekha hy lamha lamha Mari hon is k sath.chala Gaya wo.usko bhi 104 105 106 tak bukhar hota tha sal Bhar me 22 Dr badle mager koi samjh nhi paya usko howa kya tha Akhri din sans buhat tez thi neela par Raha tha hospital le gae 1/2 ghanty me khatem 😭😭
2026-09-25 14:36:53
6
Arham Shazain :
mjhy smjh nhi a Raha k me kya kahun me b 2 bacho ki maa Hun Allah Pak kbhi Kisi dushman KO b aulaad Ka dukh na dikhay😭😭😭
2026-09-25 20:45:52
5
Zaina Sajid :
Allah pak apko sbr dy ameen.Meri 3 beteyan hain CHOTI 6 sal ki main Raton ko uth k bri 2no k mathy chomti hn CHOTI ko br br Sath lgati hn ajeeb wehm hai Jo Dil sy ni nklta ap ki post prh k bht roi hn
2026-09-25 13:29:08
5
Malik Shahzain :
main is waqt apni beti KO yad kr k ro rahi thi jb apki post samny aa gai meri bebasi b aisi hi thi main b apni bachi KO dard se tarapty dekhti thi lekin Kuch kr ni skti thi
2026-09-25 12:56:00
2
Shameen :
dear bimari kya thy Muhammad umer ko??
2026-09-25 11:52:21
0
M hassan :
usko fever kiu tha itna koi masla tha kia bachy ko
2026-09-26 06:33:02
0
HadiBurhan :
kia hua tha ap k bety ko
2026-09-25 11:52:19
1
Shahmeer bajwa :
kitny saal ka tha
2026-09-25 15:43:04
0
butt g butt :
kya hova tha ap k bety ko
2026-09-25 13:55:27
0
🕊️ :
hye Allah Kisi maa ko oulaad ka dukh na dy mry bety ko bhi lambii Zindagi dy aap ki tehreer prh KY mry ansoo nhi ruk rhy Dil bnd hu rha MN bhi apny bety ko aisy hi treat krti hn ab mra mazaq uraty batein kasty hn lkn MN aisi hi maa hn MN usy 5 mint bhi ankh Sy door nhi kia
2026-09-25 13:24:36
0
12344321 :
اللّٰہ آپکو صبرِ جمیل دے
اللّٰہ آپکو ایسا صبر دے کے آپ خود حیران ہو جائیں
2026-09-25 18:04:16
2
Sadiq khan 12 :
4 stage ma log Tek ho jate hy AP ka stage 1 hy , inshallah bohat jald Tek ho ge
2026-09-25 19:27:58
2
❤️زوجہ عمران❤️ :
boht dukh hora h m ro rhi Hun apki takleef boht zada h
2026-09-25 14:14:06
0
🤦🤦🤦 :
Dil bht udaas hogya apki post dekh kr Allah apko sabr dy mere bhen🥹
2026-09-25 16:14:37
1
زیرک لڑکی🫡 :
Mjy nhi parhna tha ya Mjy taklef ho rai hai Mera apna beta hai my dr gyi hon 😭mery bachy ko Allah eman aur sahat wali lambi Umr day aur Allah apko sabr day Allah sabr day 😭ufffff
2026-09-25 20:40:19
1
Hussain :
Meri tu ankoon may ansu aa gay Allah apko sabr day sister.mere bhanji ke same condition hy bukhar nh uter rha 3 sy 4 mah ho gay hn koe dr kch nh kehta mere sister sara din rat us nein lagi hoe hy rote hy duen mangte hy Allah pak Asani kary seht wali lambi zindgi dey [Hands open][Hands open][Hands open][Hands open]
2026-09-25 14:54:23
2
aizal :
uffff no words 😭😭😭
2026-09-25 11:10:53
1
To see more videos from user @umarkabirian, please go to the Tikwm
homepage.