@silentechoes153: بد ترین خسارہ یہ ہے کہ آپ کسی شخص پر ایک عرصہ تک محبت عقیدت اور اعتماد کے جذبات خلوص دل کے ساتھ نچھاور کرتے رہیں اور پھر ایک عرصہ گزر جانے کے بعد وہ شخص اپنے کردار سے یہ ثابت کردے کہ وہ قیمتی جذبات کے قطعی لائق نہیں تھا ، ہمارے جذبات کا ضائع ہو جانا بہت بڑا خسارہ ہے اللہ تمہیں قدردان لوگوں سے ملائے جو تمہیں پا کر اپنے بخت کا صدقہ اتاریں اور تمہیں کھونے کے خیال سے بھی ڈر جائیں ایسے لوگ جو تمہاری موجودگی کو معمولی نہ سمجھیں جو تمہارے خلوص کو لفظوں سے نہیں، دل سے محسوس کریں جو تمہاری خاموشی بھی پڑھ سکیں اور تمہارے چہرے پے چھپی تھکن کو تمہارے کہے بغیر سمجھ جائیں اللہ تمہیں ایسے دلوں کے قریب رکھے جو تمہیں صرف خوشیوں میں نہیں تمہارے مشکل وقت میں بھی اپنا سمجھیں جو تمہاری محبت کو کمزوری نہیں ، نعمت سمجھیں تمہاری وفا کو آزمائش نہیں،عزت سمجھیں اور تمہارے ساتھ کو اپنی زندگی کا خوبصورت حصہ مانیں کیونکہ ہر شخص محبت کا مستحق تو ہوتا ہےمگر ہر شخص کو محبت کی قدر کرنا نہیں آتی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ایسا شخص مل جائے جو ان کے ہونے کو نعمت سمجھے ان کے جانے سے ڈرے اور ہر دن دل سے شکر کرے کہ زندگی نے ایک ایسا خوبصورت انسان عطا کیا اللہ تمہیں ایسے ہی لوگوں کے درمیان رکھے جہاں تمہیں محبت بھی ملے ، عزت بھی سکون بھی ملے اور وہ یقین بھی کہ تمہاری قدر ہمیشہ کی جائے گی 🍂