@ma885000: محبت میری یک طرفہ تھی، باتیں وہ محبوب کی طرح کرتا تھا مجھ سے… 🥀 اسی لیے شاید میں غلط فہمی میں مبتلا رہا، اس کے لہجے میں اپنائیت تھی، باتوں میں فکر تھی، اور ہر انداز ایسا تھا جیسے میں واقعی اس کے لیے خاص ہوں۔ میں نے اس کی ہر بات کو محبت سمجھ لیا، ہر توجہ کو اپنا حق، ہر وعدے کو حقیقت اور ہر خاموشی کے پیچھے کوئی مجبوری ڈھونڈتا رہا۔ پھر ایک دن سمجھ آیا… کچھ لوگ محبت نہیں کرتے، بس محبت جیسا برتاؤ کرنا جانتے ہیں۔ اور سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب ہمیں معلوم ہو کہ جس شخص کو ہم اپنا سمجھ کر جیتے رہے، اس کے دل میں ہم کبھی اپنے تھے ہی نہیں۔#emotionalpoetry #poetryrecitation #heartbreakpoetry #ghazalvibes #poetrycommunity