@rahim_mayo: کچھ غلطیاں ایک فرد کی نہیں ہوتیں، وہ نسلوں سے چلی آ رہی ہوتی ہیں۔ پھر مسئلہ صرف یہ نہیں رہتا کہ انسان کچھ نہیں جانتا، مسئلہ یہ بن جاتا ہے کہ وہ اپنی لاعلمی کو ہی سچ سمجھنے لگتا ہے۔ بچپن سے جو باتیں بغیر سوال کیے سکھائی جائیں، جو رسمیں بغیر سمجھے نبھائی جائیں اور جو تعصبات بار بار دہرائے جائیں، وہ آہستہ آہستہ انسان کی سوچ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ پھر جب کوئی دلیل کے ساتھ سوال اٹھاتا ہے تو مسئلہ دلیل کا نہیں رہتا، انا کا بن جاتا ہے۔ کیونکہ نئی حقیقت قبول کرنے کا مطلب صرف ایک بات بدلنا نہیں، کبھی کبھی پوری پرانی سوچ کو غلط ماننا ہوتا ہے۔ اسی لیے جہالت کی سب سے خطرناک شکل وہ ہے جو خود کو جہالت سمجھتی ہی نہیں۔ تعلیم صرف کتاب پڑھنے کا نام نہیں۔ اصل تعلیم اُس وقت شروع ہوتی ہے جب انسان یہ ماننے کا حوصلہ پیدا کرے کہ جو کچھ ہمیں ورثے میں ملا ہے، ضروری نہیں کہ وہ سب درست بھی ہو۔ کچھ چیزیں نسلوں سے منتقل ہونی چاہییں، جیسے علم، کردار اور اچھے اصول۔ اور کچھ چیزیں وہیں ختم ہونی چاہییں جہاں اُن کی حقیقت سمجھ میں آ جائے۔ #fyp #foryoupage #viralvideo #urduquotes #urdupoetry