@kainat_0800: اور پھر دل بڑے ڈھیٹ ہوتے ہیں، ہر چیز سہہ جاتے ہیں۔ لوگوں کی بے رخی، اپنوں کی بدلتی ترجیحات، ادھوری محبتیں اور وہ باتیں بھی جنہیں سن کر اندر کچھ ٹوٹ جاتا ہے۔ دل چیختا ضرور ہے مگر خاموشی اوڑھ لیتا ہے، آنکھیں بھیگتی ہیں مگر چہرہ مسکرا دیتا ہے۔ عجیب بات ہے نا، انسان اُنہی لوگوں سے سب سے زیادہ دکھ پاتا ہے جن کے لیے اُس نے کبھی دل سے اچھا سوچا ہوتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے جب درد ختم نہیں ہوتا، بس اسے سہنے کی عادت ہو جاتی ہے۔