@sham_taypist: میں تیری راہ نہیں روکاں گا، نہ تیرے قدموں کو زبردستی اپنے پاس رکھنے کی کوشش کروں گا، بس اتنا یاد رکھیں کہ تیرے جانے کے بعد میری دنیا پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ میں لوگوں کے سامنے ہنس بھی لوں گا، باتیں بھی کر لوں گا، خود کو مصروف بھی رکھوں گا، مگر میرے دل کے اندر ایک ایسی خاموشی بس جائے گی جسے شاید کوئی کبھی سمجھ نہ سکے۔ تیرے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ بار بار یاد آئے گا، تیری باتیں، تیری آواز، تیرا خیال، سب کچھ دل کے کسی کونے میں ویسے ہی محفوظ رہے گا جیسے وقت نے انہیں چھوا ہی نہ ہو۔ کبھی رات کی تنہائی میں اگر اچانک میرا خیال آ جائے تو یہ مت سمجھنا کہ میں تجھے بھول گیا ہوں، کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ میں شاید تیرے بغیر جینا سیکھ جاؤں، مگر تیرے ساتھ جینے کی جو خواہش تھی وہ ہمیشہ میرے اندر ایک ادھوری کہانی بن کر رہ جائے گی۔ تو اپنی زندگی میں خوش رہیں، مجھے بھول بھی جائیں تو کوئی شکوہ نہیں، بس کبھی دل سے دعا نکلے تو میرے لیے بھی سکون مانگ لینا، کیونکہ میں نے تجھے صرف چاہا نہیں تھا، میں نے تجھے اپنی دعاؤں، اپنی امیدوں اور اپنی آنے والی زندگی کا حصہ سمجھ لیا تھا۔ اب اگر راستے جدا ہیں تو میں خاموشی سے پیچھے ہٹ جاؤں گا، مگر تیرے بعد جو خالی جگہ میرے اندر رہ جائے گی، شاید اسے بھرنے کے لیے پوری زندگی بھی کم پڑ جائے۔❤️🩹#fyp