@faizanmediaofficial: اسماعیلہ ہوٹل میں فائرنگ، دو افراد شدید زخمی صوابی: اسماعیلہ گاؤں میں ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ ہاشم اور 45 سالہ حمزہ شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کالوخان ہسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے باچا خان ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کالوخان ہارون خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ #kalukhanpolice #FaizanAhmadKhanOfficial #FaizanAhmadKhan #KaluKhan #Swabi