@immuhammadsohailafridi: ایک دفعہ پھر جنہوں نے ان کرپٹ، چور ڈیروں کو ملک پر مسلط کیا ہے، ان کو ایک دفعہ پھر کہتا ہوں کہ جن کا پٹا آپ نے کھولا ہے یا کسی اور نے کھولا ہے، ان کی زبانوں کو لگام دیں۔ یہ نفرتیں پھیلا رہے ہیں، یہ تقسیم پھیلا رہے ہیں، جو پاکستان کے لیے خطرناک ہوگا۔ اسلام آباد کے چیف جسٹس ڈوگر صاحب کو بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے آرڈرز کی توہین ہو رہی ہے۔ آپ نے کہا تھا کہ کوئی بھی اسلام آباد بند نہیں کرے گا، تو اسلام آباد بند ہے۔ آپ اپنے احکامات منوائیں کہ وہ اسلام آباد کھولیں، اور اگر فرض کریں پھر وہ انتظامیہ نہیں کھولتی تو پھر پی ٹی آئی کا ورکر، ان شاء اللہ، آپ کی مدد کرے گا۔ میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی صاحب سے بھی یہ ریکویسٹ کرتا ہوں کہ خیبر پختونخوا آپ کا صوبہ ہے اور اس کو بند کیا ہوا ہے، ہر طرف سے پاکستان سے اس کو کاٹا جا رہا ہے۔ تو آپ پر بھی ذمہ داری آتی ہے کہ اپنے صوبے کی عوام اور پاکستان کا سوچیں اور اس کے خلاف مضبوط ایکشن لیں۔