@shahbaz_editzzz09: اور اکثر گناہ اچانک نہیں ہوتا۔ پہلے صرف سلام دعا ہوتی ہے، پھر عام بات چیت، پھر روزانہ میسجز، پھر اپنی ذاتی باتیں، پھر جذباتی وابستگی، پھر ایک دوسرے کے بغیر دل نہیں لگتا، اور پھر انسان وہاں پہنچ جاتا ہے جہاں اسے شروع میں جانے کا ارادہ بھی نہیں تھا۔ اسی لیے اسلام صرف آخری گناہ سے نہیں روکتا بلکہ ان راستوں سے بھی بچنے کی تعلیم دیتا ہے جو انسان کو گناہ کے قریب لے جا سکتے ہیں۔ہر وہ شخص جس سے بات کر کے آپ اللہ کے قریب ہونے کے بجائے اللہ سے دور ہونے لگیں، اس تعلق پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ نامحرم کو دوست بنانے کے بجائے اللہ کو اپنا سب سے قریبی ساتھی بنائیں۔ لوگوں سے تعلقات بدل سکتے ہیں، لیکن اللہ سے تعلق مضبوط ہو جائے تو انسان کو کسی حرام سہارے کی ضرورت نہیں رہتی۔ #shahbazmx #1millonaudition #explorepage #unfreezemyacount #viral