@quotes9298: @ A...🥀🥺 اور پھر یہ احساس ہوا کہ جتنا کسی کے پیچھے بھاگو گے، 🥺🥺اتنی ہی قدر کھو دو گے۔ ہم نے تو محبت کو عبادت سمجھ لیا تھا، وہ شخص تھا کہ ہمیں ضرورت سمجھتا رہا۔ ہم ایک ایک لمحہ اُس کے نام کرتے رہے، اور وہ ہماری موجودگی کو معمول سمجھتا رہا۔ ہم اُس کے ایک جواب کی خاطر راتیں جاگے، وہ ہماری خاموشی بھی نہ سمجھ سکا۔ ہم نے ہر بار خود کو تھوڑا سا توڑا، صرف اُسے اپنے قریب رکھنے کے لیے، مگر پھر یہ احساس ہوا کہ جو شخص تمہیں کھونے سے نہیں ڈرتا، اُسے پانے کے لیے خود کو کھونا بھی محبت نہیں، خود سے ناانصافی ہے۔ ہم اُس کے پیچھے بھاگتے رہے اور وہ ہم سے دور ہوتا گیا، ہم اپنی قدر اُس کی نظروں میں ڈھونڈتے رہے اور اپنی ہی نظروں سے گرتے گئے۔ پھر ایک دن تھک کر رک گئے۔۔۔ نہ کوئی شکوہ کیا، نہ کوئی سوال، بس دل سے اُس کا نام اتار دیا۔ تب سمجھ آیا کہ محبت مانگی نہیں جاتی، جو دل سے چاہتا ہے وہ تمہیں اپنی زندگی میں جگہ دیتا ہے، تمہیں بار بار خود کو ثابت کرنے پر مجبور نہیں کرتا۔ اب اگر کوئی دور جائے تو جانے دیتے ہیں، جو ٹھہرنا چاہے اُسے روکنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کیونکہ اب یہ احساس ہوا ہے کہ کسی کے پیچھے جتنا بھاگو گے، وہ اتنا ہی تمہیں معمولی سمجھے گا، اور جس دن تم خود کو اہم سمجھ کر خاموشی سے پلٹ آؤ گے، اُسی دن تمہیں معلوم ہوگا کہ تم محبت کے قابل تھے، بس غلط شخص کے سامنے اپنی قدر ثابت کرتے رہے۔ کچھ لوگ محبت نہیں، صرف ہماری توجہ کے عادی ہوتے ہیں۔۔ اور ہم اُسے محبت سمجھ کر اپنا پورا دل ہار بیٹھتے ہیں۔ #محبت🥺🥺🥺😢💔💔 #اذیت😔😔😔😔😔😔😔😔😔😔😔😔😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢😢 #fypp #foryoupage❤️❤️ #heartbreakpoetry💔🍂🥀