@aestheticumar3: دھڑکنیں احساسات سے چلتی ہیں، احسانات سے نہیں۔ اس لیے جس سے رشتہ رکھیں، احساس کا رکھیں، احسان کا نہیں۔ کسی کے لیے کچھ کرنا محبت ہے، لیکن ہر بار اسے جتانا احسان بن جاتا ہے۔ اور جہاں محبت کے ساتھ احسان بھی گنواۓ جانے لگیں، وہاں انسان اپنے ہی رشتے میں خود کو بوجھ سمجھنے لگتا ہے۔ اس لیے رشتے ایسے رکھیں جہاں خلوص کی قدر ہو، جذبات کی سمجھ ہو اور محبت کو کبھی احسان بنا کر نہ جتایا جائے۔