*لَا أَعْلَمُمَا فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَكِنْأَسْأَلُاللّهَالْعَلِيمَالْخَبِيرَبِمَا فِيهَا، إِنْكَانَفِيهَا مَرِيضٌ أَنْيَشْفِيَهُشِفَاءً لَا يُغَادِرُسَقَمًا، وَإِنْكَانَفِيهَا مَهْمُومٌ أَنْيُفَرِّجَهَمّهُوَيَكْشِفَكَرْبَهُ، وَإِنْكَانَفِيهَا مَدِينٌ أَنْيَقْضِيَعَنْهُدَيْنَهُوَيُغْنِيَهُمِنْفَضْلِهِ، وَإِنْكَانَفِيهَا مُبْتَلًى أَنْيُعَافِيَهُوَيَجْبُرَخَاطِرَهُ، وَإِنْكَانَفِيهَا مَحْسُودٌ أَوْمُعَيّنٌ أَنْيُبْطِلَعَنْهُكُلّعَيْنٍ وَحَسَدٍ، وَإِنْكَانَفِيهَا عَقِيمٌ أَنْيَرْزُقَهُالذّرِّيّةَالصّالِحَةَ، وَأَنْيَرْحَمَمَوْتَانَا وَمَوْتَاكُمْوَجَمِيعَمَوْتَى الْمُسْلِمِينَ، وَيَجْعَلَقُبُورَهُمْرَوْضَاتٍ مِنْرِيَاضِ الْجَنّةِ. 🌿*
ترجمہ:
مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے گھروں میں کیا حالات ہیں، لیکن میں اس اللہ سے دعا کرتا ہوں جو ہر چیز کو خوب جاننے والا اور ہر حال سے باخبر ہے کہ اگر آپ کے گھر میں کوئی بیمار ہے تو اللہ اسے ایسی کامل شفا عطا فرمائے جو کسی بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔
اگر گھر میں کوئی غم زدہ اور پریشان ہے تو اللہ اس کی پریشانی دور فرما دے اور اس کی ہر مشکل و مصیبت کو ختم فرما دے۔ اگر کوئی مقروض ہے تو اللہ اس کا قرض ادا فرما دے اور اپنے فضل سے اسے بے نیاز کر دے۔
اگر کوئی آزمائش میں مبتلا ہے تو اللہ اسے عافیت عطا فرمائے اور اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑ دے۔ اگر کوئی نظرِ بد یا حسد کا شکار ہے تو اللہ اس سے ہر نظرِ بد اور حسد کے اثر کو دور فرما دے۔
اگر گھر میں کوئی بے اولاد ہے تو اللہ اسے نیک اور صالح اولاد عطا فرمائے۔ اور ہمارے تمام مرحومین، آپ کے مرحومین اور تمام مسلمانوں کے مرحومین پر رحم فرمائے، اور ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌿