@pakarmyofficialfan: پاک بحریہ کے جہازوں حنین اور یرموک نے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی 2800 کلو گرام سے زائد منشیات ضبط کر لی۔ معمول کے گشت کے دوران جہازوں نے ایک مشکوک کشتی کو روکا اور تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت نے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کو سراہا اور سمندری سلامتی اور سمندر میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ #PakistanNavy #PNSHunain #PNSYarmook #ArabianSea #PakistanZindabad🇵🇰⚓