@chirkut_5: تمہارے جانے کے بعد یہ زندگی بہت اداس ہو گئی ہے۔ میں کہتی تھی ناں کہ تم آخری خوشی ہو میری، مگر شاید تم نے میری بات کو کبھی اتنی گہرائی سے سمجھا ہی نہیں۔ تمہیں کتنی بار بتایا تھا میں نے کہ تمہارے علاوہ مجھے دنیا کی کسی شے میں سکون نہیں ملتا۔ تم وہ واحد مرہم تھے جو میرے زخموں کے درد کو کچھ دیر کے لیے کم کر دیتا تھا۔ جب تم مجھے اپنے ہونے کا یقین دلاتے تھے، تو میں اپنے سارے دکھ بھول جاتی تھی۔ تمہارا میرے پاس ہونا میری زندگی کو حسین بنا دیتا تھا۔ تم تو واقف تھے ناں میری بے رنگ زندگی کی ویرانی سے، تم یہ بھی جانتے تھے کہ مجھے تمہارے بغیر جینا نہیں آتا۔ پھر بھی تم مجھے تنہا چھوڑ گئے۔ اب نہ کسی بات میں وہ خوشی ہے، نہ کسی لمحے میں وہ سکون۔ ہر چیز ویسی ہی ہے، بس تم نہیں ہو… اور تمہارے نہ ہونے نے ہر چیز کو بے معنی کر دیا ہے۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ تمہیں آواز دوں، تمہیں بتاؤں کہ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں تم نے مجھے چھوڑا تھا، بس فرق اتنا ہے کہ پہلے آنکھوں میں تمہارے لوٹ آنے کی امید تھی، اب آنکھوں میں صرف انتظار رہ گیا ہے۔ تمہارے بعد میں نے خود کو بہت سمجھایا کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا، مگر کچھ جدائیاں وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتیں، انسان بس ان کے ساتھ جینا سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ میں بھی شاید سیکھ لوں… مگر سچ کہوں تو دل آج بھی تمہیں ہی ڈھونڈتا ہے۔ کاش تم ایک بار واپس آ کر دیکھو کہ جس شخص کو تم نے چھوڑا تھا، وہ تمہارے بعد کتنا ٹوٹ گیا ہے۔ کاش تمہیں کبھی اندازہ ہو کہ تم میرے لیے صرف ایک شخص نہیں تھے… تم میری آخری خوشی، میرا سکون، میری امید اور میری پوری دنیا تھے۔ #standwithkashmir #viewsproblem #foryoupage #foryou #fypシ

حسیب کی باتیں 🫠🥀
حسیب کی باتیں 🫠🥀
Open In TikTok:
Region: PK
Saturday 26 September 2026 10:28:23 GMT
11693
1342
18
201

Music

Download

Comments

manan.speaks
MaNan :
Haseeb..!! Agr Chor Jane Waly Kisi din Lot kr Aey to phr Kia krna chahye???
2026-09-26 17:18:48
0
bintehawa__06
Ruhum__06♥️ :
یوں تو میں ضبط کا قائل ہوں مگر دکھ ہے بڑا میں نے اس ہجر میں رونا نہیں مر جانا ہے❤️‍🩹
2026-09-26 12:39:53
2
muneer.ahmed36
Muneer Ahmed :
محبت کا سب سے بڑا درد بچھڑنا نہیں، یاد رہ جانا ہے۔
2026-09-26 16:22:02
1
butterfly...6060
🌹🌸🌸🌸🌹 :
ہم کیا تمہاری راہ میں تارے بچھائیں گے ✨✨ ایک چاند تو زمین پہ اتارا نہیں گیا 🌙🥀 اشرف ہو اس جہاں میں تو مغرور نہ ہونا 🥀⚠️پھینکا گیا ہے تم کو، اتارا نہیں گیا ⚡💔
2026-09-26 14:24:02
1
ayoitsparatha
Prathaa🫓 :
Bhai logo ko log mil jaty 😭❤️
2026-09-27 14:45:35
0
jaayahmad
"جواد رائٹس"" :
اس وہم سے باہر نکل آئے کیونکہ لوگوں کو لوگ مل ہی جاتے ہیں اور بس فرق یہ ہے کہ ہمارے جیسا کوئی نہیں چاہتا ہوگا ۔۔۔۔
2026-09-28 03:52:05
0
innocentluqman7
luqmanfakhar337398 :
Allah h na
2026-09-26 19:25:31
0
sjanb13
❣️B🫶S❣️ :
لوگوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان سے کوئی شدید قسم کی محبت کرتا ہے وہ اس اکیلے شخص کی قدر کریں ۔ واللہ مینے ایک شخص کو اتنا چاہا ہے اتنا پیار دیا ہے لکن پھر بھی اس نے مجے نظر انداز کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی
2026-09-27 04:04:28
0
alitanolisargal
⚔️,,,, ALi,,,,⚔️ :
ayaa. hoo
2026-09-26 10:31:30
0
aqsa.malik6668
zohoo111 :
:یوں تو میں ضبط کا قائل ہوں مگر دکھ ہے بڑا میں نے اس ہجر میں رونا نہیں مر جانا ہے❤️‍🩹
2026-09-28 03:52:44
0
user213987865
Sudais Khan :
آپ اہم ہے یہ آپکا وہم ہے 😔
2026-09-26 14:00:26
1
muhmmadumair7861
muhmmadumair7861👑 :
[Sad]
2026-09-27 17:28:00
0
tamana.e.kham5
تمناۓ خام 🥀 :
@𝐒𝐮𝐤𝐡𝐞𝐤𝐢෴𝐆𝐢𝐫𝐥🌸
2026-09-27 08:33:00
0
malik.ahmad.nawaz38
Malik Ahmad Nawaz Aheer :
👌👌👌
2026-09-26 19:35:20
0
hasnain.jaan018
Hasnain Jaan :
🥰
2026-09-28 03:46:20
0
To see more videos from user @chirkut_5, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About